بھٹکل29؍مارچ (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے کے توسیعی منصوبے پر عمل پیرائی کی وجہ سے رکشہ والوں کے لئے اب مسافروں کے انتظار میں رکشہ کھڑے کرنے کی جگہ باقی نہیں رہی ہے۔ اس وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں نے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اسٹانڈ کی جگہ فراہم کی جائے ۔
رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ایک زمانے سے وہ لوگ جہاں رکشہ کھڑے کیا کرتے تھے وہ جگہ ہائی وے کی توسیع کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ ایسے میں انہیں رکشہ اسٹانڈ کے لئے مناسب جگہ کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے نیشنل ہائی وے کو 45میٹر تک وسیع کرنے اور سروس روڈ تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ ڈی سی کے سامنے رکھا۔
اس موقع پر ردیندرا، ہونپّا،جگدیش، گنیش، ناگپّا، منجو ناتھ، وینکٹیش،روی، شنیاروغیرہ موجود تھے۔